Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

یوکرین کی یورپی یونین کا حصہ بننے کی راہ ہموار ہوگئی

یورپی یونین نے یوکرین کو یونین کا حصہ بنانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔
شائع 24 جون 2022 09:48am
یوکرین کو کوالیفائی کرنے میں برسوں لگے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
یوکرین کو کوالیفائی کرنے میں برسوں لگے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

برسلز: یوکرین کی یورپی یونین کا حصہ بننے کی راہ ہموار ہوگئی، یورپی یونین نے یوکرین کو یونین کا حصہ بنانے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں یوکرین اورمالڈووا کویونین میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

جیوپولیٹیکل اقدام روس کے یوکرین پرحملے کے بعد شروع ہوا ہے، 27 ملکی بلاک جنہیں بلقان ممالک کا گروپ بھی کہا جاتا ہے میں مزید توسیع ہوگی۔

یوکرین اور مالڈووا کو رکنیت دی جائے گی، دونوں ممالک کو کوالیفائی کرنے میں برسوں لگے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیرزیلنسکی نے یورپی یونین کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یوکرین اوریورپی یونین کے تعلقات میں ایک منفرداورتاریخی لمحہ ہے ۔

انہوں نے یوکرین کی حمایت کرنے پر یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور دیگر رکن ممالک کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

European Union

Brussels

Ukraine