Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4 افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں

تمام میتیں جناح ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں، جاں بحق افراد لیاقت آباد ڈاکخانہ کے رہائشی تھے۔
شائع 24 جون 2022 08:56am
حادثہ ہنزہ سے گلگت آتے ہوئے پیش آیا تھا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
حادثہ ہنزہ سے گلگت آتے ہوئے پیش آیا تھا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

گلگت ٹریفک حادثے میں جاں بحق 4افراد کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں، میتیں جناح ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق 2روز گلگت میں قبل شاہراہ قراقرم پر رحیم آباد کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری تھی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور13زخمی ہوئے تھے جبکہ حادثہ ہنزہ سے گلگت آتے ہوئے پیش آیا تھا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد کی میتیں رات گئے کراچی پہنچادی گئیں، تمام میتیں جناح ایئرپورٹ سے ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئیں، جاں بحق افراد لیاقت آباد ڈاکخانہ کے رہائشی تھے۔

Gilgit

traffic accident

vehicle

tourists