Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا افغان ہم منصب کو ٹیلی فون، زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

وزیراعظم نے 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیائع پراظہار تعزیت کیا اور زلزلے سے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
شائع 24 جون 2022 08:40am
پاکستان مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھا ملاکرکھڑا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھا ملاکرکھڑا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اخوند کو ٹیلی فون کرکے زلزلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، جس میں انہوں نے افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

وزیراعظم نے 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیائع پراظہار تعزیت کیا اور زلزلے سے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پروزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھا ملاکرکھڑا ہے، افغان زلزلہ متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پرامداد کی جائے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان نے ادویات،خیموں،ترپالوں اورکمپلوں کی ترسیل کردی ہے،غلام خان اورانگوراڈہ سرحدی کراسنگ پوائنٹس کوکھول دیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں عوام کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا اورپاکستان کی جانب سے سنگین انسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے مؤثر سرحدی انتظام کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات پر بھی افغان قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اخوند کو آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کیلئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے عزم ہے۔

afghanistan

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

earthquake

telephone

Mullah Hasan Akhund

PM Shehbaz Sharif

afghan caretaker prime minister