Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق حکمرانوں نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا: اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال قوم سے کھلواڑ کیا گیا، گزشتہ حکومت نے...
شائع 23 جون 2022 05:30pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ساڑھے 3 سال قوم سے کھلواڑ کیا گیا، گزشتہ حکومت نے توانائی معاہدہ نہ کر کے زیادتی کی۔

اپنے بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معاہدے نہ ہونے کی سزا ہم بھگت رہے ہیں، ہماری حکومت نے صرف امیر طبقے پر ٹیکس لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کومعلوم ہےمعاشی تباہی راتوں رات نہیں ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت ہمارے لئےکانٹے بچھا کر گئی، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں،ترقی کاراستہ نہ روکیں۔

PMLN

اسلام آباد

Azam Nazeer Tarar