Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کلمہ پڑھ کر بتائیں کہ اقتدار میں کیسے آئے تھے: شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گھناؤنی مہم چل رہی ہے، عمران خان کلمہ پڑھ کربتائیں کہ...
شائع 23 جون 2022 04:22pm
شرجیل میمن: فوٹو (فائل)
شرجیل میمن: فوٹو (فائل)

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گھناؤنی مہم چل رہی ہے، عمران خان کلمہ پڑھ کربتائیں کہ اقتدارمیں کیسے آئے تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کر کےعمران خان کو وزیراعظم بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پہلے روزسے ہی اکثریت حاصل نہیں تھی، عمران خان نے آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی کی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کو اپنی پسند کے امپائر چاہئیں، عمران خان نے سیاسی مخالفین کو انتقام کو نشانہ بنایا، عمران کی ذہنیت ڈکٹیٹروالی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے عوام ہرادارے کی حفاظت کرے گے، ایک نظام بنی گالا اور ایک پنجاب میں چل رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ فرح گوگی کی وضاحت دینےعمران خان خود میدان میں آئے، پیپلزپارٹی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے۔

Information Minister

karachi

sindh

Sharjeel Memon