Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ایئرپورٹ پر 2 بین الاقوامی پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے

لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کو منسوخ کردیا گیا جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز کا انجن ناکارہ ہوگیا، کپتان نے مہارت سے جہاز کی لینڈنگ کرائی، تمام مسافر محفوظ رہے.
شائع 23 جون 2022 01:03pm
لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات تھم نہ سکے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات تھم نہ سکے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور ایئرپورٹ پر 2بین الاقوامی پروازوں سے پرندے ٹکرا گئے، لاہور سے دبئی جانے والی پرواز کو منسوخ کردیا گیا جبکہ شارجہ سے لاہور آنے والی پرواز کا انجن ناکارہ ہوگیا، کپتان نے مہارت سے جہاز کی لینڈنگ کرائی، تمام مسافر محفوظ رہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات تھم نہ سکے، آج بھی شارجہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 258 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔

کپتان نے مہارت دکھاتے ہوئے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو بحفاظت ائیرپورٹ پر اتار لیاتاہم پی آئی اے حکام کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہوگیا ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 203 سے بھی پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد پرواز کو منسوخ کر دیا گیا۔

2ہفتے کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر 5سے زائد طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

سی اے اے نے واقعات پر ائیرلائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم بھی جاری کیا تھا جبکہ چند روز قبل وفاقی وزیر ہوا بازی سعد رفیق پرندوں سے بچاؤ کے حوالے سے اعلی حکام کو ہدایات بھی دے چکے ہیں۔

lahore

PIA Flight

lahore airport

Birds Hit Flight