Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے، منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے سے متعلق رائے واپس لی جائے، سپریم کورٹ سے استدعا
شائع 23 جون 2022 12:56pm
سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔

تفصیلات کے مطابق آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس کے معاملے پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ بار نے دائر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے، منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے سے متعلق رائے واپس لی جائے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے خلاف آئین ہے، سپریم کورٹ کی رائے آئین میں مداخلت کے مترادف ہے۔

سپریم کورٹ بار نے درخواست میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی ۔

Supreme Court

اسلام آباد

Supreme Court Bar

artical 63 A