Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بارش کی بوندیں گرتے ہی کئی موٹرسائیکل سوار حادثے کا شکار

کراچی میں بارش بوندیں گرتے ہی کئی موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 10:40am
اسکرین گریب تصویرٹوئٹر
اسکرین گریب تصویرٹوئٹر

کراچی: روشنیوں کے شہر میں بارش کی چند بوندیں گرتے ہی کئی موٹر سائیکل سوار سڑک پر پھیل گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک صارف کی جانب سے ویڈیو شئیر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے دوران یکے بعد دیگرے کئی موٹرسائیکل سوار پھسل گئے۔

بارش کی بوندیں گرنے سے سڑک پر پھسلن بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے تیز رفتاری پر قابو نہ رکھا جائے، تو حادثے کا شکار ہوسکتے ہیں۔

کہاں کتنے بادل برسے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش نارتھ ناظم آباد میں 38 ملی میٹر کے ساتھ ریکارڈ کی گئی۔

اس کے ساتھ ہی جناح ٹرمینل میں 22 اور اولڈ ایئر پورٹ میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک سب سے کم بارش مسرور بیس اور اورنگی ٹاؤن میں 0.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

خیال رہے کہ رپورٹ کے مطابق شہر میں بارش سے قبل آندھی کے دوران چلنے والی ہوا 84 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلی تھی۔

karachi

Road Accident

Karachi Rain