Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

سیاسی و عسکری قیادت کا قومی سلامتی پر اجلاس، ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

ملک کے کسی حصے میں بھی منظم دہشت گردی کا کوئی ڈھانچہ باقی نہیں ہے
شائع 22 جون 2022 07:46pm
پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد میں سیاسی و عسکری قیادت کا قومی سلامتی پر اجلاس ہوا جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سیاسی، پارلیمانی اور عسکری قیادت نے شرکت کی جہاں اداروں نے ملکی سلامتی صورتحال پر بریفنگ دی اور داخلی و خارجہ سطح پر لاحق خطرات کے تدارک کے لئےاقدامات سےآگاہ کیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ عسکری قیادت نے اجلاس کو پاک افغان سرحد پر انتظامی امور کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن و استحکام کے لئے ذمہ دارانہ و مثبت کردار ادا کیا ہے،

شرکا کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے لئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھےگا اور امید ہے کہ افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق حکام نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوشش و قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے جب کہ ملک کے کسی حصے میں بھی منظم دہشت گردی کا کوئی ڈھانچہ باقی نہیں ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو کابل میں جاری تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ہونے والے مزاکرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیاگیاجس پر سیاسی قیادت نے معاملات سے نمٹنے کی حکمت عملی اور اس میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

afghanistan

national security

اسلام آباد

TTP