Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عسکری قیادت کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے افغان عوام کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
شائع 22 جون 2022 03:42pm
مسلح افواج افغان عوام کی اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مسلح افواج افغان عوام کی اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

راولپنڈی :عسکری قیادت نے افغانستان میں زلزلے اور سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے افغان عوام کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے بیان میں افغانستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب کی شدید تباہ کاریوں کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان اور انفراسٹرکچر کی تباہی پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے.

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے بیان میں پیشکش کی ہے کہ مسلح افواج افغان عوام کی اس مشکل کی گھڑی میں ساتھ ہے اور ہرممکن تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے، افغانستان میں حالیہ زلزلے اور سیلاب سے شدید تباہ کاریاں اور جانی نقصان ہوا ہے۔

rawalpindi

afghanistan

ISPR

DG ISPR

earthquake