کیا اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر خود کو ٹرول کیا؟
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار حال ہی میں اس وقت زیر بحث آئے جب وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ڈار موجودہ مالیاتی بحران سے نمٹنے میں حکومت کو مدد کی پیشکش کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ کے بیان کے بعد صحافی مبشر زیدی نے معیشت و اسحاق ڈار کے بارے میں ٹویٹ کیا جس پر ٹوئٹر صارفین کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔
مبشر زیدی کے ٹویٹ کو اسحاق ڈار نے ریٹویٹ کر کے ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کیا، لیکن صارفین کا کہنا ہے کہ ڈار کو یا تو ٹویٹ سمجھ میں نہیں آئی یا پھر جان بوجھ کر انہوں نے ایسا کیا۔
کچھ صارفین نے اسحاق ڈار کی پچھلی پالیسیوں کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
کچھ لوگ حیران تھے کہ اصل ٹویٹ کو سمجھا نہیں گیا ہے۔
ٹویٹر صارفین نے ڈار کے حامیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
جب کہ کچھ لوگ حیران تھے کہ کیا ڈار کے ٹویٹ کی غلط تشریح کی گئی۔
وزیر خزانہ کی کچھ صارفین نے حمایت بھی کی۔
آپ کے خیال میں ڈار ٹویٹ کا مطلب کیا ہے؟ ہمیں نیچے تبصروں میں بتائیں۔
Comments are closed on this story.