Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ ریفرنس: مریم نواز نے احتساب عدالت سے ایک بار پھر التواء مانگ لیا

نیب کا نیا قانون آج یا کل آ رہا ہے، نئے قانون تک سماعت ملتوی کی جائے، عدالت نے مریم نواز کی استدعا منظور کر لی، درخواست
شائع 22 جون 2022 02:05pm
نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنماء مریم نواز نے توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد سے ایک بار پھر التواء مانگ لیا۔

احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پر سماعت کی،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مریم نواز نے درخواست پر ایک بار پھر التواء مانگ لیا، وکیل مریم نواز نے عدالت کو بتایا کہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آ رہا ہے، امید ہے کہ ایک دو دنوں میں نیب کا نیا قانون آ جائے گا، نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ جب گزٹ کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھے گے ، احتساب عدالت نے سماعت 17اگست تک ملتوی کر دی۔

PMLN

accountability court

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Maryam Nawaz Sharif

toshakhana reference