Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر کی اونچی پرواز سے کاروباری طبقے سمیت عوام بھی پریشان

ہول سیلرز کا کہنا ہے قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا
شائع 22 جون 2022 02:52pm
رضوان تبسم/ اے ایف پی
رضوان تبسم/ اے ایف پی

کراچی: ڈالر کی قیمت میں آئے روز اضافے سے کاروباری طبقے سمیت عوام بھی پریشان ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث درآمدی اشیا مہنگی ہونے عام آدمی بھی پریشانی سے دوچار ہیں جبکہ ریٹیلرز نے بھی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔

تاہم ڈالرکی قیمت میں متواتر اضافے سے پیٹرول اور دالوں سمیت دیگر درآمدی اجناس مہنگی ہوگئیں ہیں۔

ہول سیلرز کا کہنا ہے قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوگیا جبکہ ہول سیل مارکیٹ کا اثر ریٹیل مارکیٹ پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

مہنگائی کے سبب گھی، تیل، دالوں اور چاول سمیت بیشتر اشیا کے دام بڑھ گئے ہیں جبکہ عام آدمی بھی مشکلات سے دوچار ہے۔

خیال رہے انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 210 روپے سے تجاوز کرچکی ہے۔

پاکستان

pakistan economy

ڈالر

Pakistan Rupee