Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت مشکل فیصلے نہیں کرتی تو ملک دیوالیہ ہوجاتا: شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگرآئی ایم ایف بجٹ ہے تو کون ہمیں باندھ کرگیا؟ آئی ایم ایف سے...
اپ ڈیٹ 22 جون 2022 04:10pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ اگرآئی ایم ایف بجٹ ہے تو کون ہمیں باندھ کرگیا؟ آئی ایم ایف سے بندھ جانا کسی کو بھی پسند نہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات کرنے والوں نے کیا کیا؟ یہ سب ان کی انا اور انتقامی سیاست کی وجہ سے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مشکل فیصلےنہیں کرتی توملک دیوالیہ ہوجاتا، پی ٹی آئی نےاپنے دورمیں ریکارڈ قرض لیا ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے وعدہ کیا تھا، قرض لے کرشاہ خرچیاں کی گئیں۔

اسلام آباد

PPP

Federal Minister

Sherry Rehman