Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے 950 اموات، 600 سے زائد زخمی

افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے سب سے زیادہ صوبے پکتیکا میں تباہی مچائی، زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلو میٹر کے فاصلے پر51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔
اپ ڈیٹ 22 جون 2022 04:09pm
عمارتیں گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
فوٹو: افغان گورنمنٹ نیوز ایجنسی
عمارتیں گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے، 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ فوٹو: افغان گورنمنٹ نیوز ایجنسی

کابل: افغانستان میں تباہ کن زلزلے سے اموات 950 ہوگئیں جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

افغان دارالحکومت کابل سمیت افغانستان کے مختلف شہروں میں خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی۔

افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے نے سب سے زیادہ صوبے پکتیکا میں تباہی مچائی، زلزلہ خوست سے تقریباً 44 کلو میٹر کے فاصلے پر51 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔

زلزلے کے باعث اموات کی تعداد 950سے زائدہوگئیں،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ دور دراز کے پہاڑی دیہاتوں سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

عمارتیں گرنے سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے،600سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹرزکےذریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

افغان حکام کے مطابق ننگرہار،لغمان،غزنی،میدان وردک اورلوگرمیں بھی زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئے گئے۔

افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریاں اورہلاکتیں: وزیراعظم کا اظہار افسوس

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں افغانستان میں آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں اورہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، زلزلےسےنقصانات اوراموات پرافسوس ہے،پاکستان کی طرف سے افغان عوام کی ہرممکن مدد کی جائے گی، متعلقہ پاکستانی حکام کوافغانستان کی مددکی ہدایت کی ہے۔

عمران خان کا افغانستان میں زلزلے سے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار

ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر میری دعائیں اور ہمدردیاں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں ، میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات دے دی ہیں ۔

afghanistan

kabul

earthquake