Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پاگیا

آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کے بجٹ اہداف سمیت تمام اقدامات پراتفاق کرلیا ہے، حکومت پاکستان حتمی اعلان جلد کرے گی، ذرائع وزارت خزانہ
اپ ڈیٹ 22 جون 2022 04:10pm
آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے۔

اسلام آباد:پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جبکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کے بجٹ اہداف سمیت تمام اقدامات پراتفاق کرلیا ہے، حکومت پاکستان حتمی اعلان جلد کرے گی۔

آئی ایم ایف مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ بھی جلد جاری کیا جائے گا جبکہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف مذاکرات پرآج رات اچھی خبرسنانے کا بتایا گیا تھا۔

تاہم آئی ایم ایف پاکستان کے بجٹ اہداف سے بھی متفق ہے، آئی ایم ایف کے قرضے پروگرام بحال ہونے کے روشن امکانات ہوچکے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Dialogue