Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی: کے الیکٹرک کا دعویٰ

کٹی پہاڑی کے قریب کیا جانے والا احتجاج افسوسناک ہے، مظاہرین کے علاقوں پر 60 کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں
شائع 21 جون 2022 09:16pm
کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ پر  موجود ہے۔ فوٹو — فائل
کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی کو بجلی مہیا کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔

ایک بیان میں ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کٹی پہاڑی کے قریب کیا جانے والا احتجاج افسوسناک ہے، مظاہرین کے علاقوں پر 60 کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی البتہ لوڈشیڈنگ کا مکمل شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائیٹ پر موجود ہے۔

karachi

Loadshedding

K-Electric