مشرف اور بینظیر کو اکھٹا کرنے میں امریکا کا ہاتھ تھا: عمران خان
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ دنیا میں وائٹ کالر کرائم پکڑنا بہت مشکل ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب تک بڑے مجرموں کو قانون کے نیچے نہیں لاتے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، جس طرح اسمبلی میں ہوا ملک کا مذاق اڑایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے ترمیمی بل کو جس طرح پاس کیا انہیں جیل میں ڈالنا چاہیے، خرم دستگیر کہتا ہے ہم اقتدار میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ مہنگائی ہے بلکہ اس لئے آئے کیونکہ عمران خان سب کو جیل میں ڈالنے آیا تھا۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ شہبازشریف اور اس کے بچوں پر 24 ارب کے کیسز ہیں، اگر وہ بے قصور ہے تو کس چیز کا ڈر ہے، اس ملک میں ذاتی مفاد کے لئے کوئی قانون نہیں بناسکتا، اب زرداری، نوازشریف اور ان کی بیٹی بھی بچ جائیں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے باہر سے 8 ارب کی ٹی ٹیز کرائیں، ان لوگوں نے سیکشن 14 میں ترمیم کی ہے، یعنی اب فیک اکاؤنٹس میں جو پیسہ آیا وہ انہیں نیب کو ثابت نہیں کرنا پڑےگا اور اس طرح آمدنی سے زیادہ اثاثے والے سارے بچ جائیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ مشرف اور بینظیر کو اکھٹا کرنے میں امریکا کا ہاتھ تھا، کونڈولیزا رائس نے بتایا کہ کس طرح مشرف نے این آر او دیا، جب کہ زرداری نے اسمبلی میں کہا کہ سرے محل ہمارا مہیں اور محل بکتے ہیں اس کا پیسہ بھی ہضم کرلیا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں آپ کو ایک اور کال دینے لگا ہوں، ہم ان کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے، جنہوں نے انہیں ہم پر مسلط کیا ہے تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔
Comments are closed on this story.