انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کا لین دین پہلی بار 212 روپے میں کیا گیا۔
کراچی: انٹربینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 روپے 5 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈالر کا لین دین پہلی بار 212 روپے میں کیا گیا۔
امریکی کرنسی بے لگام اور روپے کی بے قدری تیزی سے جاری ہے جبکہ معیشت زوروں سے ڈولنے لگی۔
امریکی ڈالر قابو سے باہر ہوگیا، انٹربینک میں یکدم 2 روپے 5 پیسے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد ڈالر کا لین دین 212 روپے میں جاری ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 209 روپے 95 پیسے تھی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 214 روپے ہے۔
karachi
ڈالر
interbank
dollar price increase
مقبول ترین
Comments are closed on this story.