Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے
شائع 20 جون 2022 03:33pm
تصویر: SOPA IMAGES
تصویر: SOPA IMAGES

پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی مثبت شرح میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 11 ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 171 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1.53 رہی۔

قومی ادارہ صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

coronavirus cases

پاکستان

COVID19