Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

‘ہمارے دور میں 12 روپے ڈیزل پر بڑھا تو مہنگائی مارچ شروع کردیا’

اپنے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ "یہ قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں۔ پیٹرول، گیس، بجلی، آٹا، چاول سب کی قیمتیں بڑھ گئیں۔"
شائع 19 جون 2022 11:09pm
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں۔ تصویر: سکرین گریب
عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں۔ تصویر: سکرین گریب

پاکستان کے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج جاری ہے، جس دوران پارٹی کے چیئرمیں عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔

اتوار کو اپنے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ “یہ قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں۔ پیٹرول، گیس، بجلی، آٹا، چاول سب کی قیمتیں بڑھ گئیں۔”

انہوں نے کہا لوگوں کو اندازہ ہوگا کہ مہنگائی کا کتنا بڑا بم پھٹے گا۔

“ہمارے دور میں 12 روپے ڈیزل پر بڑھے تو مہنگائی مارچ شروع کردیا۔”

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ “کیا ہم نے اپنے لوگوں کی مفادات کی حفاظت نہیں کی؟ تو پھر یہ لوگ کیوں نہیں کرسکتے؟”

پاکستان کے فیٹف کی گرے لسٹ پر اسٹیٹس سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس لسٹ میں موجودہ حکومت کی وجہ سے تھا۔

“انہوں نے کہا فیٹف کیلئے جب ووٹ دیں گے جب این آر او دو گے۔ ہم نے انکے بغیر فیٹف کی قانون سازی کی۔”

oil price

پاکستان

karachi

imran khan

Inflation