Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکورٹی فورسز کا بلوچستان میں آپریشن: “چھ دہشتگرد ہلاک”

آپریشن میں مارے گئے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے ہے
شائع 19 جون 2022 08:16pm
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ تصویر: آئی ایس پی آر (فائل)
ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ تصویر: آئی ایس پی آر (فائل)

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے پاروم میں آپریشن ہوا ہے جس میں چھ مبینہ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک رلیشنز کے مطابق آپریشن میں مارے گئے افراد کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل ایف سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مبینہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

“دہشتگردوں کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔”

ISPR

پاکستان

بلوچستان