Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل سے گر پڑے

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے
شائع 19 جون 2022 04:03pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے لیکن زخمی نہیں ہوئے۔

وائٹ ہاؤس کی پول رپورٹ کی ایک ویڈیو میں 79 سالہ صدر بائیڈن گرنے کے فوراً بعد اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوبائیڈن اپنی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کررہے تھے کہ اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔

صدر نے خیر خواہوں اور میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنا توازن کھو بیٹھے تھے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر چھٹیاں گزارنے کیلئے ڈیلا ویئر میں موجود ہیں۔

Joe Biden

USA

US President Joe Biden