Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی کی لانڈھی جیل سے رہائی پانے والے 20 بھارتی ماہی گیروں کو لاہور روانہ کردیا گیا، بھارتی ماہی گیروں کو لاہور واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ کیا جائے گا۔
شائع 19 جون 2022 01:22pm
رہا کئے گئے ماہی گیروں کو  کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
رہا کئے گئے ماہی گیروں کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی میں 5 سال سے قید 20 بھارتی ماہی گیروں کو حکومتِ پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت لانڈھی جیل سے رہا کر کے لاہور روانہ کر دیا، رہا کئے گئے ماہی گیروں کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

کراچی لانڈھی جیل میں 20 بھارتی ماہی گیروں کو کورٹ پولیس اور ایدھی فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کے حوالے کیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کے مطابق 20 ماہی گیروں کو لاہور کے واہگہ بارڈر تک پہنچانے کے تمام سفری اخراجات ایدھی فاؤنڈیشن ادا کر رہی ہے، ماہی گیروں کو خصوصی بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا ۔

جیل پولیس کی ٹیم بھی بس میں ماہی گیروں کے ساتھ جائے گی جو دیگر انتظامات کرے گی، ماہی گیروں کے سفری اخراجات کے علاوہ انہیں اخراجات کیلئے رقم اور کچھ تحائف بھی دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ماہی گیروں کو جون 2018ء میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طورپر داخل ہونے اور بلا اجازت ماہی گیری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان

karachi

landhi jail

Indian fishermen

Release