Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم اسٹار شان شاہد نے حکومت پر تنقید کیوں کی؟

شان شاہد حکومت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برس پڑے
شائع 19 جون 2022 01:37pm
شان شاہد __ تصویر انسٹاگرام
شان شاہد __ تصویر انسٹاگرام

کراچی: پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد حکومت پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر برس پڑے۔

ٹوئٹر پر اداکار شان شاہد نے لکھا کہ ‘‘پیٹرول مہنگا نہیں ہوا بلکہ لوگ سستے ہوگئے ہیں، لوگ سستے تب ہوتے ہیں جب حکمرانوں کے دلوں میں ان پر ظلم کرنے کا درد اور احساس ختم ہو جائے’’۔

شان شاہد نے مزید لکھا کہ قوم ہمت اور پاکستان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گی۔

اس سے قبل بھی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اداکار نے تنقید کی تھی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ“ پیٹرول مہنگا اور ضمیر سستے ہے، ان دونوں میں اچھا کون ہے؟“

واضح رہے کہ رواں ہفتے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی دوگنی ہوگئی ہے۔

پاکستان

Inflation

Pakistani Showbiz