Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہوگیا

ہفتے کے شروع میں امریکی ڈالر دسمبر 2002 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
شائع 19 جون 2022 01:00pm
امریکی ڈالر دسمبر 2002 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تصویر: آئی اسٹاک فوٹو
امریکی ڈالر دسمبر 2002 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، تصویر: آئی اسٹاک فوٹو

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں تقریباً 6 فیصد کم ہو کر 4 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں۔

روئٹرز کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافہ عالمی معیشت کو سست کر سکتا ہے اور توانائی کی طلب کو کم کر سکتا ہے۔

تاہم ہفتے کے شروع میں امریکی ڈالر دسمبر 2002 کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جبکہ مرکزی بینکوں نے بھی افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔

علاوہ ازیں برینٹ کروڈ آئل 6.69 ڈالر (5.6 ​​فیصد) کم ہو کر 113.12 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 8.03 ڈالر (6.8 فیصد) کم ہوکر کر 109.56 ڈالر پر آگیا ہے۔

Oil prices

crude oil

USA

dollar rates