Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پی ٹی آئی آج ملک گیر احتجاج کرے گی

کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے، پارٹی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔
شائع 19 جون 2022 11:08am
تحریک انصاف کی ملک بھر میں احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
تحریک انصاف کی ملک بھر میں احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
تحریک انصاف کی ملک بھر میں احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں۔

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) آج ملک گیر احتجاج کرے گی، کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مظاہرے ہوں گے، پارٹی چیئرمین عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل بھاری اضافے کے معاملے پر تحریک انصاف آج رات سڑکوں پر نکل رہی ہے۔

تحریک انصاف کی ملک بھر میں احتجاج کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں احتجاج کرے گی ۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں لال حویلی اور کمرشل مارکیٹ میں بھی حکومت کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا جبکہ شیخ رشید لال حویلی میں احتجاجی ریلی کی قیادت کریں گے ۔

سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیولنک کے ذریعے احتجاج میں شریک عوام سے خطاب کریں گے،احتجاجی مظاہروں کی تیاریوں کی نگرانی پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر کر رہے ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور کراچی، پشاور، ملتان اورفیصل سمیت متعدد مقامات پر بڑی اسکرینیں لگائی جائیں گی،تمام بڑے شہروں میں عمران خان کا خطاب اسکرینوں پر دکھایا جائےگا۔

pti

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

imran khan

PTI protest

petroleum prices hike