Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج “فادرز ڈے” منایا جارہا ہے

اس دن زندگی میں والد کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے اثرات کو سراہا جاتا ہے
شائع 19 جون 2022 10:35am
اس سال فادرز ڈے 19 جون کو منایا جارہا ہے، آڈوپ اسٹاک
اس سال فادرز ڈے 19 جون کو منایا جارہا ہے، آڈوپ اسٹاک

دنیا بھرکی طرح آج پاکستان میں بھی فادرزڈے منایا جارہا ہے، فادرزڈے منانے کا مقصد والد کے رشتے کی اپنائیت اور انتھک محنت کوسلام پیش کرنا ہے۔

اس سال فادرز ڈے 19 جون کو منایا جارہا ہے جبکہ اس دن زندگی میں والد کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے اثرات کو سراہا جاتا ہے تاہم بچوں کیلئے والد ہماری پہلی محبت اور ہمارے آئیڈیل ہوتے ہیں۔

اس موقع پر دنیا بھر کی برح پاکستان میں بھی بچے اپنے والد کو تحائف دے کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

والد کے رشتے کا نہ توکوئی متبادل ہوسکتا ہے اورنہ کوئی اتنی سختیاں جھیل سکتا ہے۔

اسلام آباد کی معروف شاہراہ کنارے بیٹھا مزدوری کا منتظر محمد خان بھی اپنی 4 بیٹیوں کیلئے سایہ دارشجرہے جس کے چہرے سے زندگی کی طویل مسافت عیاں ہے۔

عمررسیدہ باپ مشکل حالات سے لڑنے کے بعد بھی کٹھن لمحات سے ہارا نہیں ایک تھیلا ہی باہمت باپ کا کل سامان سمیٹے ہے، محمد خان کا شکوہ ہے عمررسیدہ ہونے کے باعث اکثرکام آکربھی لوٹ جاتا ہے۔

محنت مزدوری کے انتظار میں شب و روز کاٹتا بوڑھا باپ ہرحال میں اپنی اولاد کی امیدوں کا مرکز رہنا چاہتا ہے۔

خیال رہے فادرز ڈے پر والد کی ہماری زندگیوں کو بہتر اور آسان بنانے میں ان کی کوششوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔

پاکستان

Fathers Day

Fathers