Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اظہر علی 3 سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار

قومی ٹیسٹ کرکٹر رواں سال رائل لندن ون ڈے کپ میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔
شائع 19 جون 2022 09:44am
37 سالہ اظہر علی نے آخری بار 2019 میں سمر سیٹ کیلئے وائٹ بال کرکٹ کھیلی تھی.
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو نیوز
37 سالہ اظہر علی نے آخری بار 2019 میں سمر سیٹ کیلئے وائٹ بال کرکٹ کھیلی تھی. فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو نیوز

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی3 سال بعد وائٹ بال کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں، قومی ٹیسٹ کرکٹر رواں سال رائل لندن ون ڈے کپ میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کریں گے۔

37 سالہ اظہر علی نے آخری بار 2019 میں سمر سیٹ کیلئے وائٹ بال کرکٹ کھیلی تھی، 2018 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے اظہر علی اب صرف طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلتے ہیں لیکن اب بھی انہیں وائٹ بال کرکٹ کا جنون ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اظہر علی اس سال اگست میں ہونے والے کاؤنٹی ون ڈے ٹورنامنٹ رائل لندن کپ میں ووسٹر شائر کی نمائندگی کرنے کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔

اس نے پہلے اظہر علی نے صرف فرسٹ کلاس کاؤنٹی چیمپئن شپ میچ کھیلنے کیلئے وورسٹر شائر کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ ایک بار پھر لسٹ اے کرکٹ کھیلنے پر خوش ہیں، کوشش ہوگی کہ اپنی کارکردگی سے کاؤنٹی ٹیم کو کامیابیاں دلوانے میں کردار ادا کریں۔

azhar ali

London Nahi Jaunga

pakistan test crickter

white ball cricket

royal london one day cup