Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ کے قریب پولیس کا آپریشن ، بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک

مرنے والا ڈاکو عورت کی آواز میں دھوکے سے لوگوں کو بلا کر اغواء کرتا تھا۔
اپ ڈیٹ 19 جون 2022 10:10am
مرنے والے ڈاکو پر سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

کندھ کوٹ کے قریب پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈاکو کو ہلاک کردیا، مرنے والا ڈاکو خاتون کی آواز میں بلا کر لوگوں کو اغواء کرنے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

کندھ کوٹ کےعلاقے غوث پور کے قریب بصر لاڑو کے مقام پر پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں بدنام زمانہ انعام یافتہ ڈاکو تیغانی گینگ کا سرغنہ گھنیواوگاہی کو پولیس نے ہلاک کردیا، واقعہ صبح 6 بجے پیش آیا۔

پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ مرنے والے ڈاکو پر سندھ حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے کا انعام تھا اور اس ڈاکو پر21 سے زائد اغواء برائے تاوان، دہشت گردی، قتل و غارت کے مقدمات درج ہیں۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈاکو عورت کی آواز میں دھوکے سے لوگوں کو بلا کر اغواء کرتا تھا اور پھر ان کو اغواء کرکے تیغانی گینگ کے حوالے کرتا تھا۔

امجد شیخ نے کامیاب کارروائی پر سی آئی اے پاسبان، ایس ایچ او غوث پور اور ان کی ٹیم کو شاباسی دیتے ہوئے کہا کہ انعام کے ساتھ ترقیاں بھی دی جائیں گی۔

police

Police Encounter

kandh kot

SSP Amjad Sheikh