Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدل دوں گا: آصف زرداری

پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہونے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے
شائع 18 جون 2022 07:39pm
انوکھے لاڈلےکی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔ فوٹو — فائل
انوکھے لاڈلےکی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔ فوٹو — فائل

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدل دوں گا۔

لاہور میں پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں اور کارکنان سے ملاقات کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ وعدہ کرتا ہوں آئندہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہوگی اور اگر حکومت کرنےکا موقع ملا تو پاکستان کو 110 ڈگری بدل دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں بیٹھ کر سب کے ساتھ مل کر کام کروں گا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی ختم ہونے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےاپنی سیاست کمزورکرکےپاکستان بچانےکی کوشش کی، ملک میں انوکھے لاڈلےکی 4 سالہ پالیسیوں کے باعث آج مہنگائی ہے۔

lahore

PPP

Asif Zardari