Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

توانائی کی بچت کیلئے پنجاب حکومت بھی سندھ کے نقشِ قدم پر چل پڑی

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ عید شاپنگ کے لئے اوقات کار کی پالیسی تاجر برادری کی مشاورت سے طے کی جائے گی
شائع 18 جون 2022 07:21pm
تاجر برادری کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔ فوٹو — فائل
تاجر برادری کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔ فوٹو — فائل

ملک میں توانائی کی بچت کیلئے پنجاب حکومت نے بھی صوبے میں کاروباری مراکز جلد بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کاروبار کو جلد بند کرنے سے متعلق فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز رات 9 بجے اور ریسٹورنٹس رات ساڑھے 11 بجے تک کھلے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز رات 10 بجے تک کُھل سکیں گے تاہم میڈیکل اسٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا جب کہ ہفتے کے روز کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ عید شاپنگ کے لئے اوقات کار کی پالیسی تاجر برادری کی مشاورت سے طے کی جائے گی۔

دوسری جانب تاجر برادری نے توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی حمایت کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے۔

Punjab Govt

markets

power outage