Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دعا زہرا کے والد نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا ہے۔
شائع 18 جون 2022 04:40pm
فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کی  گئی ہے۔  فوٹو — فائل
فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل

کراچی سے لاپتہ ہوکر پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

سپریم کورت کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے 8 جون 2022 کو دعا کے بیان اور میڈیکل ٹیسٹ کی بنیاد پر اس کو مرضی سے فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کی عمر 17 سال بتائی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نادرا ریکارڈ، تعلیمی اسناد کے مطابق دعا زہرا کی عمر 14 برس ہے تاہم پولیس نے کیس کا چالان سی کلاس میں ٹرائل کورٹ میں جمع کرایا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے فوری سماعت کی بھی درخواست دائر کی گئی ہے۔

Supreme Court

SHC

dua zehra