Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرول مہنگا ہوتے ہی فواد چوہدری اونٹ پر سوار ہوگئے

فواد چوہدری کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیا جارہے ہیں
شائع 18 جون 2022 01:52pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد اونٹ پر سوار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پرفواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری نے ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جبکہ شیئر کی گئی ویڈیو کو رہنما پی ٹی آئی نے بھی ری ٹوئٹ کیا۔

علاوہ ازیں ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو اونٹ پر سواری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فراز چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ “کنیال روڈ (جہلم) کے افتتاح کے موقع پر فواد صاحب کے ساتھ ، اونٹوں پر سواری کی”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ “کسے پتا تھا کہ حکومت پیٹرول کو اتنا مہنگا کر دے گی کہ اونٹوں پر سواری گاڑی پر سفر سے زیادہ اچھی لگنے لگے گی”۔

تاہم فواد چوہدری کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیا جارہے ہیں۔

پاکستان

petroleum prices

Fawad Chaudhary