Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: عائشہ منزل کے پُل پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق

دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپر کو نذر آتش کردیا
شائع 17 جون 2022 11:31pm
ڈمپر کو نذر آتش کردیا۔ فوٹو — فائل
ڈمپر کو نذر آتش کردیا۔ فوٹو — فائل

شہرِ قائد کے علاقے عائشہ منزل کے پُل پر موٹر سائیکل کو ڈمپر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں جب کہ مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپر کو نذر آتش کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ جمال اور 22 سالہ اسرار کے نام ہوئی ہے۔

دوسری طرف نارتھ کراچی ٹاؤن میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، متاثرہ شخص کی شناخت 25 سالہ عمران کے نام سے ہوئی۔

karachi

Road Accident