Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم نے سرِعام دھاندلی کی: مصطفیٰ کمال

ایم کیوایم کی جانب سے کئی گئی دھاندلی کےثبوت موجود ہیں، این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں پی ایس پی جیت چکی ہے
شائع 17 جون 2022 06:18pm
اس سارے معاملے پر ہم نے ایک پتھر بھی پلٹ کر نہیں مارا۔ فوٹو — اسکرین گریب
اس سارے معاملے پر ہم نے ایک پتھر بھی پلٹ کر نہیں مارا۔ فوٹو — اسکرین گریب

ٓچیئرمین پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیوایم نے سرِعام دھاندلی کی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی جانب سے کئی گئی دھاندلی کےثبوت موجود ہیں، این اے 240 کے ضمنی الیکشن میں پی ایس پی جیت چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں بھی ہمارے ووٹ چھینے گئے تھے اور یہ الیکشن بھی چھینا گیا ہے، سب اپنے اپنے ووٹر لے کر آئیں اور گنتی کر لیں۔

چیئرمین پی ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہمارے کیمپ پر حملہ کیا جس میں ہمارے ایک ساتھی کو شہید اور 10 کو زخمی کیا گیا تاہم اس سارے معاملے پر ہم نے ایک پتھر بھی پلٹ کر نہیں مارا۔

خیال رہے کہ کراچی میں این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے محمد ابو بکر میدان مار چکے ہیں جب کہ یہ نشست ایم کیو ایم کے محمد اقبال کے انتقال کے بعد خالی ہوگئی تھی۔

karachi

PSP

mustafa kamal

by elections

MQM-P