Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ حکومت نے آج سے کاروباری اوقات تبدیل کردیئے

تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپ رات 11 بجے بند ہوں گے، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
شائع 17 جون 2022 03:32pm
تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے۔

کراچی: سندھ حکومت نے آج سے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آج سے مارکیٹیں رات 9 بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، تمام بازار اور شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے، شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور کافی شاپ رات 11 بجے بند ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول پمپ، میڈیکل، بیکری اور ڈیری شاپس کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی، فیصلے کا اطلاق آج سے ایک ماہ تک ہوگا۔

karachi

Sindh government

markets