Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد ٹی وی اینکر سموسے بیچنے پر مجبور

طالبان کے قبضے کے بعد سے ملک میں باصلاحیت پیشہ وارافراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبورہیں
شائع 17 جون 2022 03:17pm

کابل: طالبان کے قبضے کے بعد سے ملک میں باصلاحیت پیشہ وارافراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

سابق حکومت کے ساتھ کام کرنے والے کبیر نے ٹوئٹر پرایک پوسٹ شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ موسیٰ چند سال قبل میڈیا سے وابستہ تھے لیکن موجودہ معاشی بحران کے سبب وہ اپنی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے سموسے فروخت کررہے ہیں۔

موسیٰ محمدی کی کہانی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل احمد اللہ واثق نے ٹوئٹ کی کہ موسیٰ کو اپنے محکمے میں تعینات کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد طالبان اقتدار پر قابض ہوگئے تھے۔

afghanistan

پاکستان

Taliban