Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ سراؤں نے ضلعی انتظامیہ کو پولیس کے عدم تعاون کی شکایت لگا دی

خواجہ سراؤں کی جانب سے انتظامیہ کی کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا گیا۔
شائع 17 جون 2022 04:00pm
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

پشاور: خواجہ سراؤں کے مسائل کے حل کیلئے پشاور میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی کھلی کچہری میں خواجہ سراؤں نے ڈپٹی کمشنر کو پولیس کے عدم تعاون کی شکایت لگا دی۔

آج نیوز کے مطابق کھلی کچہری میں میں خواجہ سراؤں نے اپنے مسائل کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

خواجہ سراؤں کے مطابق ان سے گھروں کا کرایہ عام شہریوں کی نسبت زیادہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ چند نے پولیس کے عدم تعاون کا بھی گلہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سراوں کے جائز مطالبات کے بارے میں جلدازجلد تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

خواجہ سراوں کی جانب سے انتظامیہ کی کھلی کچہری کے انعقاد کو سراہایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت خواجہ سراوں کو معاشرے کا حصہ نہیں سمجھا جاتا، کم از کم ان کے مسائل تو سنے جارہے ہیں۔

پاکستان

peshawar