Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں: ایئرچیف

چیف آف ایئراسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے پاکستان نیوی وارکالج لاہور کا دورہ کیا، کمانڈنٹ وارکالج ریئرایڈمرل شفاعت علی خان نے ایئرچیف کا استقبال کیا۔
شائع 17 جون 2022 10:29am
ایئر چیف مارشل نے یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔  فائل
ایئر چیف مارشل نے یادگار شہداء پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف ایئراسٹاف ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو نے پاکستان نیوی وارکالج لاہور کا دورہ کیا، کمانڈنٹ وارکالج ریئرایڈمرل شفاعت علی خان نے ایئرچیف کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھونے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے 51 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کیلئے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی قسم کے خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیارہیں، جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔

Pakistan Navy

PAF

lahore

air cheif marshal

Zaheer ahmed baber

Pakistan Navy War College Lahore