کینساس میں ہزاروں مویشی تیز گرمی کی وجہ سے ہلاک
امریکی ریاست کینساس کے کئی علاقوں میں ہزاروں مویشی تیز گرمی کی وجہ سے مر چکے ہیں.
امریکی میڈیا کے مطابق مویشیوں کی ہلاکت کی وجہ سے ملک کی مویشی پیدا کرنے والی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک کو دھچکا لگا ہے۔
رائٹرز کے مطابق کینساس کے محکمہ صحت اور ماحولیات کے ترجمان نے بتایا کہ منگل تک کم از کم 2,000 مویشی مرچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تعداد لاشوں کو ٹھکانے لگانے میں مدد کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد پر مبنی تھی۔
تاہم ریاست میں 65 لاکھ سے زیادہ مویشیوں کی تعداد ہے جبکہ ریاست کینساس مویشی پالنے کی تیسری سب سے بڑی صنعت ہے۔
پچھلے مہینے کے دوران قحط سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا کہ کینساس کے شمال مغربی اور شمال وسطی علاقوں کو خشک سالی کے حالات کا سامنا ہے۔
کنساس اسٹیٹ یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے آخر میں درجہ حرارت ریاست کے بہت سے حصوں میں 100 ڈگری سے زیادہ ہو گیا.
زرعی موسمیات کے ماہر ڈریو لرنر نے رائٹرز کو بتایا کہ 100 ڈگری کا درجہ حرارت کم از کم جمعہ تک رہنے کی توقع ہے.
تاہم ان کا کہنا تھا کہ تیز ہواؤں اور کم نمی سے مویشیوں کی اموات میں کمی آ سکتی ہے۔
Comments are closed on this story.