عمران خان نے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔
اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے 19 جون بروز اتوار رات 9 بجے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں، ہم نے بیرونی خسارہ تیسرے سال میں بالکل کم کر دیا تھا، یہ اب تک پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اضافہ کر چکے ہیں، پیٹرول کی قیمتیں مزید بڑھیں گی۔
عمران خان نے نے کہا کہ ہماری حکومت میں آٹے کا تھیلا 1100 کا تھا جو اب 1500 کا ہو گیا، گھی کی قیمت بھی فی کلو 400 سے بڑھ کر 650 کلو تک پہنچ گئی ہے، بجلی ہم 16 روپے فی یونٹ چھوڑ کر گئے تھے، یہ آج 29.5 روپے فی یونٹ ہو گئی جو مہنگی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف ہونے والی سازش پر اتحادی ہمیں چھوڑ گئے تھے، حقائق قوم کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، سچ زیادہ دیر تک نہیں چھپایا جا سکتا، سازش میں ملوث افراد نے مہنگائی کا راگ پکڑا ہوا تھا۔
Comments are closed on this story.