Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداروں کیخلاف زہر اگلا جا رہا ہے: حمزہ شہباز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب کا بجٹ پیش کردیا گیا، بطور وزیراعلیٰ مجھ پر پنجاب کی...
شائع 16 جون 2022 03:45pm
Screengrab: AAJ NEWS YouTube
Screengrab: AAJ NEWS YouTube

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب کا بجٹ پیش کردیا گیا، بطور وزیراعلیٰ مجھ پر پنجاب کی بڑی ذمہ داری ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اویس لغاری نے بجٹ کی تقریر کی، اداروں کے خلاف باتیں ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں میرے خلاف سازش ہوئی ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ بطور وزیراعلی مجھ پربھاری ذمہ داری ہے، پہلے پاکستانی ہوں پھر سیاسی کارکن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کیخلاف زہراگلا جارہا ہے، ایک شخص 4 سال میں قوم سے کیا ایک وعدہ پورا نہیں کرسکا۔

PMLN

Punjab Govt

Hamza Shehbaz