Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت نے ایوان اقبال میں ناجائز بجٹ پیش کیا: سبطین خان

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا ہے کہ صوبے کی ناجائز حکومت نے ایوان اقبال میں ناجائز بجٹ پیش...
شائع 16 جون 2022 03:18pm
Photo: FILE
Photo: FILE

لاہور: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا ہے کہ صوبے کی ناجائز حکومت نے ایوان اقبال میں ناجائز بجٹ پیش کیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مہنگائی کے طوفان کا باعث بنے گا۔

پنجاب اسمبلی کے باہر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے کہا کہ عمران خان کی روس سے تیل خریدنے کی تجویز پر عملدرآمد کرکے مہنگائی کی حالیہ لہر سے بچا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی جیسے آئینی ادارے کی موجودگی میں ناجائز حکومت نے ایوان اقبال میں بجٹ اس لئے پیش کیا کہ اپوزیشن اس پر تنقید مت کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت کا سہولت کار امریکی سامراج ہے۔

سبطین خان نے کہا کہ احسن اقبال چائے اور مفتاح اسماعیل پٹرول چھوڑنے کا مشورہ دے رہے ہیں، جلد یہ لوگ قوم کو زندگی چھوڑ دینے کا بھی مشورہ دیں گے۔

سابق صوبائی وزیر چوہدری اخلاق گجر نے کہا کہ اپوزیشن حقیقی معنوں میں پنجاب کے بارہ کروڑ عوام کی نمائندگی کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

pti

punjab assembly

Punjab Govt

sibtain khan