Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیئرمین واپڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین ایک مرتبہ پھر نیب میں طلب

نیب لاہور نے مزمل حسین کو 20 جون کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
شائع 16 جون 2022 02:18pm
نیب لاہور نے مزمل حسین کو 6 جون کو بلایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔
فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔ فائل
نیب لاہور نے مزمل حسین کو 6 جون کو بلایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ فوٹو ۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب )لاہور نے سابق چیئرمین واپڈ لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کو ایک مرتبہ پھر طلب کرلیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر)مزمل حسین کو 20 جون کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب لاہور نے مزمل حسین کو 6 جون کو بلایا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

نیب ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین واپڈا کیخلاف کرپشن اورمنصوبوں میں سست روی کی شکایات موصول ہوئیں، واپڈا کو 3 سال میں کرپشن اور سست روی پر اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا فور پراجیکٹ میں 753 ملین ڈالر کی کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے، زبردستی کنٹریکٹرز کو غلط ادائیگیاں کروانے پر تحقیقات کاآغاز کیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کو اہم ریکارڈ سمیت پیر کے روز پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

NAB

lahore

EX chairman wapda

Muzammil Hussain