Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کی فیصل بلوچ سے ملاقات، تمغہ شجاعت کیلئے نامزد

وزیراعظم شہباز شریف نے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو نکالنے والے فیصل بلوچ سے ملاقات کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم...
شائع 15 جون 2022 07:36pm

وزیراعظم شہباز شریف نے جلتے ہوئے آئل ٹینکر کو نکالنے والے فیصل بلوچ سے ملاقات کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصل بلوچ سے مل کر اور ان کی بہادری کے لیے انہیں تمغہ شجاعت کے لیے نامزد کر کے خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ فیصل ایک حقیقی زندگی کا ہیرو اس نے بے شمار دوسروں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی، میں اس کی بے لوث ہمت کو سراہتا ہوں۔

دوسری جانب فیصل بلوچ کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر نقد انعام اور اعزاز سے بھی نوازا گیا ہے۔

ایک پریس ریلیز میں فوج کے میڈیا ونگ نے فیصل بلوچ کے “بے لوث” عمل کی تعریف کی اور کہا کہ اس نے “اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بہت سی قیمتی جانیں بچائیں۔”

Shehbaz Sharif

پاکستان

Prime Minister

Faisal Baloch