دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی تو ملک تنہائی کا شکار ہوجائے گا: اسد عمر
اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں خود بھی شریک ہوا تھا، کمیٹی میں مراسلے کو پڑھا گیا تھا، مراسلےمیں پاکستان کو دھمکی دی گئی تھی۔
اسلام آباد میں شیرین مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ دھمکی دی گئی کہ عدم اعتماد ناکام ہوئی توملک تنہائی کا شکارہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مراسلےمیں کہاگیاکہ پاکستان مشکلات میں گھرجائے گا، عمران خان قانون اورآئین پرعمل کرنے والے انسان ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نےجوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا، تحقیقات ہونا چاہئیے کہ سازش میں کون کون ملوث تھا۔
اسد عمر نے کہا کہ ملکی سلامتی کادفاع منتخب حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، عمران خان چیف جسٹس کوآج دوبارہ خط لکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مشکل ترین حالات میں ملک کوسنبھالا۔
Comments are closed on this story.