Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جرمانے سے متعلق کیس:عمران خان اور اسد عمر کو دلائل دینے کیلئے آخری موقع

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے گئے تو فیصلہ سنا دیں گے،الیکشن کمیشن نے دن رات حلقہ بندیوں کے کیس سننے ہیں۔
شائع 14 جون 2022 12:18pm
الیکشن کمیشن کا اسد عمر اور عمران خان کو اپیل پر دلائل دینے کیلئے آخری موقع ۔
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
الیکشن کمیشن کا اسد عمر اور عمران خان کو اپیل پر دلائل دینے کیلئے آخری موقع ۔ فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنماء اسد عمر کو جرمانے سے متعلق کیس میں اپیل پر دلائل دینے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر کو جرمانے سے متعلق کیس سماعت کی۔

عمران خان اوراسد عمر کے معاون وکیل نے سماعت پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرالتواء ہے، ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت فیصلہ کرنے سے روکا ہوا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈی ایم او کے جرمانے کیخلاف اپیل اوراسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس کا کیا تعلق ہے؟دونوں زیرسماعت کیسز مختلف ہیں، الیکشن کمیشن آپ کوسزا تو نہیں دے رہا جو ہائیکورٹ کا حوالہ دے رہے ہیں، الیکشن کمیشن جرمانے کیخلاف اپیل منظوریا مسترد کرے گا۔

سکندر سلطان راجہ نے مزید ریمارکس دیئے کہ آج اپیل واپس لے لیں توالیکشن کمیشن معاملہ ختم کردیتا ہے، آج کے آرڈر میں بھی لکھیں گے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اورالیکشن کمیشن کا معاملہ الگ ہے، کمیشن کئی بار کہہ چکا ہے کہ ہائیکورٹ کیس کے باعث معاملہ لٹکا نہیں سکتے۔

الیکشن کمیشن نے اسد عمراورعمران خان کو اپیل پردلائل دینے کیلئے آخری موقع دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے گئے تو فیصلہ سنا دیں گے، الیکشن کمیشن نے دن رات حلقہ بندیوں کے کیس سننے ہیں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کیس کی مزید سماعت 21 جون تک ملتوی کردی۔

pti

ECP

اسلام آباد

imran khan

Sikandar Sultan Raja

cheif election commisioner

Asad Umer