سندھ کا 1700ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا
کراچی :سندھ کا 1700ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائےگا، تعلیم کیلئے 326،صحت کیلئے220ارب مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15فیصد اضافہ ہوگا، کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر 30ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
سندھ کے آئندہ مالی سال 23-2022 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ آج اسمبلی میں پیش کریں گے۔
بجٹ کا حجم 1700 ارب سے زائد ہوگا، ملازمین کی تنخواہوں، پنشن، مراعات، پیٹرول سمیت دیگر اخراجات کیلئے 1200 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوگا۔
سندھ بجٹ میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کیلئے 332 ارب اور ضلعی ترقیاتی پروگرام کیلئے30 ارب مختص کئے گئے ہیں، کراچی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے30 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔
تعلیم کیلئے 326 ارب،صحت کیلئے 220 ارب ، شاہراہوں اور دیگر تعمیرات کیلئے 100 ارب مختص کئے گئے ہیں جبکہ امن وامان کیلئے 132 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا،ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کیلئے 13 ارب سے زائد رکھے گئے۔
بجٹ میں سندھ پولیس کیلئے 115 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ توانائی کیلئے 33ارب اورزراعت کیلئے 24ارب روپے رکھےگئےہیں۔
خصوصی افراد کیلئے وظائف کا اعلان،خواتین و نوجوانوں کیلئے قرضہ اسکیم بھی سندھ بجٹ میں شامل ہے۔
Comments are closed on this story.