Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس: اسپیکر نے عطا تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کی رولنگ دیدی

عطا تارڑ نے ایوان سے باہر جانے سے انکار کردیا جس پر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی عارضی طور پر معطل کردی
شائع 13 جون 2022 10:23pm
بہتر ہے تارڑ صاحب کو عزت سے باہر چھوڑ آئیں۔ فوٹو — فائل
بہتر ہے تارڑ صاحب کو عزت سے باہر چھوڑ آئیں۔ فوٹو — فائل

پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے رہنما مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ کو ایوان سے باہر نکالنے کی رولنگ دے دی۔

کئی گھنٹے سے تاخیر کا شکار، حکومت اور اپوزیشن مزاکرات کے بعد شروع ہونے والا پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس کا اسپیکر چوہدری پریوز الٰہی کی زیر صدارت آغاز ہوا تو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن اسبملی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ایک اجنبی شخص ایوان میں گھُس آیا ہے جسے باہر نکالا جائے۔

اس ضمن میں پرویز الٰہی نے سوال کیا کہ وہ اجنبی شخص کون ہے؟ جس پر پی ٹی آئی رکن نے جواب دیا کہ وہ شخص عطا تارڑ ہے جو رکن اسمبلی نہ ہونے کے باوجود ایوان میں بیٹھے ہیں۔

اسپیکر کی جانب سے رولنگ دی گئی کہ ایوان میں کسی غیر ممبر کا بیٹھنا درست نہیں لہٰذا عطا تارڑ کو ایوان سے جانا پڑے گا، حکومتی ارکان کو کہتا ہوں کہ عطاء تارڑ عزت سے باہر نکل جائیں، اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو عطا تارڑ کو باہر نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے تارڑ صاحب کو عزت سے باہر چھوڑ آئیں۔

اسپیکر کی رولنگ کے بعد حکومتی ارکان نے عطا تارڑ کے گرد گھیرا بنادیا جب کہ اپوزیشن ارکان کی جانب سے گو تارڑ گو کے نعرے لگائے گئے۔

دوسری جانب عطا تارڑ نے بھی ایوان سے باہر جانے سے انکار کردیا جس پر اسپیکر پرویز الٰہی نے ایوان کی کارروائی عارضی طور پر معطل کردی۔

PMLN

Speaker Punjab Assembly

punjab budget